۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بالصور/ رئيس جامعة المصطفى العالمية حجة الإسلام والمسلمين عباسي يتفقد مركز إعلام الحوزة العلمية بقم المقدسة

حوزہ / دنیا بھر میں جامعۃ المصطفی کے نمائندگان اور گریجویٹس کی موجودگی ملک کے علمی مراکز کے لئے بین الاقوامی میدان میں فعالیت کا ایک بہترین موقع ہے اور جامعۃ المصطفی اس سلسلہ میں یونیورسٹیوں سے تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌ الاسلام والمسلمین عباسی نے بین الاقوامی امور اور اسلامی آزاد یونیورسٹی میں غیر ایرانی طلبہ کے امور کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر گنجی کے ساتھ ایک ملاقات میں جامعۃ المصطفی کے علمی اور بین الاقوامی امور میں سے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی میں مختلف قومیتوں کے حامل قابل توجہ تعداد میں طلبہ کی موجودگی انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے ایک اور ایران کے مدارس دینیہ اور یونیورسٹیز میں بے مثال ہے اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک عظیم سرمایہ و صلاحیت کے طور پر سمجھا جاتا ہے ۔

سرپرست جامعۃ المصطفی نے جامعۃ المصطفی کے علمی شعبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: دنیا میں فارسی زبان کی ترویج جامعۃ المصطفی کی اہم خدمات میں سے ایک ہے اور اسی طرح جامعۃ المصطفی کی جانب سے کی گئی علمی و دینی خدمات ملک کے لئے ثقافتی سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

حجت‌الاسلام والمسلمین عباسی نے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ کے دروازے تمام پیروانِ مذاہب و ادیان کے علمی مراکز کے لئے کھلے ہیں۔ دنیا بھر میں جامعۃ المصطفی کے نمائندگان اور گریجویٹس کی موجودگی ملکی علمی مراکز کے لئے بین الاقوامی میدان میں فعالیت کا ایک بہترین موقع ہے اور جامعۃ المصطفی اس سلسلہ میں یونیورسٹیوں سے تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انہوں نے غیر فارسی زبان بولنے والوں کو فارسی کی تعلیم دینے کے سلسلہ میں جامعۃ المصطفی کے قیمتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی غیر فارسی زبان والوں کو فارسی کی تعلیم کے سلسلہ میں انجام دی گئی قابل قدر خدمات و تجربات کو ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

آخر میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس نشست کا انعقاد باہمی تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لئے ایک مؤثر اقدام ہوگا، کہا: ان شاءاللہ آج کی یہ نشست جامعۃ المصطفی اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یادداشت کے میدان میں مفید واقع ہو گی۔

ڈاکٹر گنجی نے بھی جامعۃ المصطفی میں اپنی موجودگی اور ڈاکٹر عباسی سے ان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی کی طرح اسلامی آزاد یونیورسٹی بھی اسلامی انقلاب کی ہی برکات میں سے ایک ہے جس کی بنیاد حضرت امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے رکھی تھی اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ علمی مرکز حضرت امام (رحمۃ اللہ علیہ) کی ہدایات کی روشنی میں اپنے علمی سفر کو جاری و ساری رکھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .